Is Press Council Of India Awake Dr. Rehan Ansari |
کیا پریس کونسل آف انڈیا جاگ رہی ہے؟
ڈاکٹر ریحان انصاری
آج کے دور میں ہندوستان میں میڈیا کا رول جس انداز میں جاری ہے، خصوصا انگریزی بالفاظ دیگر قومی میڈیا کا؛ وہ اظہر من الشمس ہے. مسلمانوں کو ہر لحاظ سے نشانہ بنانے اور نہیں تو ان کی حب الوطنی کو مشکوک کرنے کی اس کی سازشوں سے ہمیشہ حکومت اور پریس کونسل کو آگاہ کرتے رہنے کے باوجود اس میڈیا کی سیاہ بھیڑیں اپنا چولا سرعام اتار پھینکنے سے ذرا نہیں شرماتیں. اس کی تازہ ترین مثال کل جمعرات ٨ ستمبر کے ممبئی کے "ڈی این اے" اخبار کی صفحہ اول وہ آٹھ کالمی شاہ سرخی ہے جس کا عکس ہم یہاں پیش کر رہے ہیں. آخر اخبار مذکور اس سرخی کے ذریعہ (پس سرخی) کیا صرف خبر درج کرنا چاہتا ہے ؟ اسے تو ہندوستان کا ہر حساس قاری بالکل آسانی سے محسوس کرسکتا ہے. ہم احتجاج کرتے ہیں اور ایسی ہر زہریلی صحافت کی مذمت کرتے ہیں جو ہندوستانی دلوں کے درمیان دیوار اٹھاتی ہے نیز پریس کونسل آف انڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ مذکورہ اخبار کے خلاف تادیبی کارروائی کرے نیز آئندہ ایسی تحریروں کے خلاف تنبیہ جاری کرے.