The Coloured Chicks |
(بچوں کے لئے ایک تفریحی نظم )
چوزے والا چوزے لایا رنگ برنگے چوزے لایاننھی ننھی آنکھیں ہیں نازک نازک ٹانگیں ہیں
تن پر جیسے لپٹی کپاس اُجلے اُجلے بے بُو و باس
گالوں سے تم انھیں لگاؤ گدگدی کا احساس جگاؤ
پھُدک پھُدک کر چلتے ہیں دانے دُنکے چگتے ہیں
ماں کو پاس نہ پاکر سب مل کر شور مچاتے ہیں
گالوں پر یہ ٹھونگیں ماریں ہاتھوں پر یہ گھومیں ناچیں
کاندھوں کے اُوپر جو چڑھائیں پنجوں کے ناخن کو گڑائیں
پانچ روپے میں دو دو چوزے کھیل کھلونے بن گئے چوزے
1 comment:
ہا ہا ہا ہا ہا ہا
Post a Comment