Happy 13th Birthday to Google Dr. Rehan Ansari |
Larry Page and Sergey Brin The true magicians of web |
سرچ کے لیے یوں تو ہائپرلنک Hyperlink اور ہائپرٹیکسٹ Hypertext کے ذرائع بھی مددگار ہوتے ہیں لیکن سرچ انجن مکمل طور پر اسی کام کے لیے ہوتا ہے۔ہائپرلنک اور ہائپرٹیکسٹ سرچ میں ایک فہرست یا خط کشیدہ الفاظ ہوتے ہیں یا پھر دوسرے رنگ میں درمیان میں کوئی متن (Text) موجود ہوتا ہے؛ جس پر کلک کرنے سے ایک نیا پیج کھل جاتا ہے اور اس طرح کام آگے بڑھتا رہتا ہے۔
سرچ انجن کچھ مختلف ہوتا ہے۔ اس میں آپ کو ضروری سرچ کے لیے پینل میں کوئی لفظ یا چند الفاظ (Keyword/s) ٹائپ کرکے داخل کرنا پڑتا ہے پھر سرچ انجن اپنے مقام سے مطلوبہ مواد کے تعلق سے یا اس سے قریب اور ملتے جلتے جس قدر بھی سائٹس یا تصویریں یا خبریں وغیرہ دستیاب ہوتی ہیں ان کی فہرست اور پتہ مع جھلکیاں محض چند سیکنڈ کے اندر آپ کو پیش کردیتا ہے۔
Larry Page (Right) and Sergey Brin |
1996 میں دونوں نے مل کر ایک سرچ انجن تشکیل دیا جس کا نام Back Rub رکھا۔ کیونکہ یہ کسی بھی ویب سائٹ کے بیک لنک Back link کو تلاش کرکے ڈیٹا data ڈھونڈنے کا کام کرتا تھا۔ لیری کو چونکہ مشینوں سے چھیڑچھاڑ کی عادت تھی اس لیے اس نے سوچا کہ بڑے بڑے کمپیوٹروں سے ہٹ کر پرسنل اور چھوٹے کمپیوٹروں کے لیے کوئی سرور Server تیار کیا جائے۔ مگر مالی پریشانیاں ان کے مقاصد کی تکمیل میں آڑے آرہی تھیں۔ ایک ہی برس میں ان کے Web Link Analysis کی خبریں پھیلنے لگیں اور پورے کیمپس میں ان کا شہرہ ہوگیا۔
The First (Original) Home Page |
بڑے بڑے ویب پورٹل بھی جب خاطرخواہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے تھے تو دونوں نے ہی کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اپنی پڑھائی معطل کرکے سرمایہ کی فراہمی کے تعلق سے سوچنے لگے۔اسی دوران سن مائکروسسٹم (Sun Microsystem) کے بانیوں میں سے ایک اینڈی بیکٹولیشیم (Andy Bachtoleshim) سے ان کی ملاقات ہوئی۔ یہ بہت زیرک شخص ہے۔ اس نے دونوں کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ لیکن یہ بھی مشورہ دیا کہ تم خود اپنی کمپنی شروع کرکے کام پورا کرو۔ہم تو یوں بھی مصروف ہیں۔ تمھارے پاس سرمایہ کی کمی ہے اس کے لیے وہ تعاون دیں گے۔ پھر فوراً ایک لاکھ ڈالر کا چیک Google Inc. کے نام لکھ کر دے دیا۔لیری اور برن نے کوششیں جاری رکھیں اور تقریباً دس لاکھ ڈالر کا سرمایہ جمع کرلیا۔ رفتہ رفتہ کمپنی قائم ہوگئی۔ پھر بزنس کمپنیوں کو بھی اس کی اہمیت اور ضرورت کا احساس ہوگیا۔ کمپنیوں نے اس کی خدمات حاصل کرنی شروع کردیا۔ اب شرکائے کار کی ضرورت بھی بڑھتی گئی اور اسٹاف اتنے لوگوں پر مشتمل ہوگیا کہ آفس کے عملے کو ہلنے ڈولنے کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔
The subsequent changes in interface |
Google's 13th Birthday Doodle |
گوگل کو عوامی خدمات کے تیرہ برس مکمل کرنے پر ہم بھی تہہ دل سے اسے مبارکباد دیتے ہیں.
1 comment:
maloomaat se bharpur mazmoon ka shukriya
Post a Comment