بھیونڈی میں سمر کیمپ برائے ریاضی کا کامیاب انعقاد
رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئرکالج کے طالب علم محمد رضی محمد ریحان انصاری کی نمایاں کامیابی
اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے مبارکباد
از: خالد عبدالقیوم
بھیونڈی: ’’ اعلیٰ ریاضی کی ابتدا ’بنیادی ریاضی‘ سے ہوتی ہے‘‘۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ،رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمان انصاری نے متھمٹکس سوسائٹی Mathematics Society Of Bhiwandi کے زیر اہتمام رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ہال میں پندرہ روزہ سمر کیمپ Summer Camp کے آخری دن منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں ادا کئے ۔موصوف نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ ریاضی Mathematics نہایت آسان اور دلچسپ مضمون ہوتے ہوئے بھی’بنیاد ‘ کی کمزوری کی وجہ سے مشکل سمجھ لیا جاتا ہے لیکن اس طرح کے پروگرام منعقد کر نے سے بچوں کی بنیاد مضبوط ہوگی اور طلبہ کی ریاضی میں دلچسپی بڑھے گی۔‘واضح رہے کہ ۱۵روزہ سمر کیمپ کے آخری دن طلبہ کا ٹیسٹ لیا گیا۔سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے دس طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا جن میں صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول کے خان عرفان اقبال کو اول انعام ، اسی اسکول کی خان رضیہ شمس اﷲ کو دوم جبکہ رئیس ہائی سکول کے طالب علم انصاری محمد رضی محمد ریحان کو سوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول کی صدیقی شیریں عبدالستار اور صدیقی ارم محمد کلیم کو با لترتیب چہارم اور پنجم انعام کے لئے منتخب کیا گیا۔اس کے علاوہ پانچ طلبہ کو حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیئے گئے۔اس سمر کیمپ میں بھیونڈی کے ۱۵ ہائی اسکولوں کے کل۶۲ طلبہ نے حصہ لیا۔ جنہیں ماہرین نے روزانہ سویرے ۷ بجے سے ۱۲ بجے تک ریاضی کی بنیادی باتوں کے علاوہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ،ماحولیات ،صحافت ،جانئے اپنے شہر کو، اور صحت ِعا مہ کی خصوصی معلومات دی گئی۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر مصدّق پٹیل نے سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اسے طلبہ کے لئے مفید بتایا ۔ اس تقریب میں انور کھوت ، ذاکر خان، امین مومن سر، عبدالعزیز انصاری ، ڈاکٹر ابو طالب انصاری نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور انہیں اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔مقررین نے متھمٹکس سوسائٹی کی کارکردگی کی بھرپور سراہنا کرتے ہوئے ،سوسائٹی کے ذریعہ انجام دیئے کاموں کا تفصیلی ذکرکیا اوراس طرح کے کیمپ کو موجودہ دور کی ضرورت بتایا۔
پروگرام کا آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا ۔متھمٹکس سوسائٹی کے صدر پروفیسر مشتاق احمد بیگ نے پروگرام کی غرض و غایت اور سوسائٹی کی روداد پیش کی۔ محترمہ حنا بیگ نے مہمانوں کا تعارف و استقبال پیش کیا جبکہ صلاح الدین ہائی اسکول کی طالبہ خان گلشن اور اقصی گرلز ہائی اسکول کی بولنجکر وداد شہباز نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔ رسم شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
M. Razi Receiving his award by the hands of Mr. Abdul Aziz Ansari while Prof. Mushtaq Baig expressing his happiness |
3 comments:
beta razi, mubarak. ummid hai ke ek din tum bohot badi' bohot bawiqar' bohot neknaam shakhsiyt ban kar ubhro ge. beta, mulk' qoum' mazhab aur zabaan ke liye tum jaise zaheen aur ba-salahiyt bachchon ki badi zarurat hai. allah tumhen ilm' sehat' aur behisab khushiyan ata farmae aameen
السلام علیکم.
رضی نے آپ کا بہت شکریہ ادا کیا ہے. اور کہا کہ انشا اللہ میں محنت جاری رکھونگا اور آپ کی توقعات پر پورا اترونگا. آپ سے مسلسل دعاؤں کی درخواست ہے. جزاک اللہ
بہت اچھا لگا بھیونڈی کے بارے میں پڑھ کر
اللہ تعالیِ بھیونڈی کے مسلمانوں کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے آمین
ابوذر اعظمی
Post a Comment